سی این جی اسٹیشن آج سے 24 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے

ہفتہ وار لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت جمعہ کی صبح 8 بجے سے ہفتہ کی صبح آٹھ بجے تک اسٹیشن بند رہیں گے


Business Reporter April 11, 2014
ہفتہ وار لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت جمعہ کی صبح 8 بجے سے ہفتہ کی صبح آٹھ بجے تک اسٹیشن بند رہیں گے۔ فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنوں کو گیس فراہمی آج(جمعہ) صبح 8بجے معطل کردی جائے گی۔

سوئی سدرن کمپنی نے ہفتہ وار لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت جمعہ کی صبح 8 بجے سے ہفتہ کی صبح آٹھ بجے تک صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنوں کو24گھنٹے کے لیے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔