- مائیکروفنانس بینکوں کے ڈپازٹس کو تحفظ فراہم کرنے کی تجویز
- راولپنڈی: آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی میں ملوث ملزم گرفتار
- آئندہ بجٹ کا حجم 16500 ارب روپے مقرر کیے جانیکا امکان
- ’’سلمان بٹ کی تقرری اور ہٹائے جانے کا فیصلہ میرا تھا‘‘
- افغان صورتحال پر پاک امریکی مذاکرات اگلے ہفتے ہونگے
- بابر جلدی سیکھنے والے انسان نہیں ہیں، جنید خان
- پاکستان ویمنز ٹیم نے تاریخی کامیابی سمیٹ لی، کیویز کیخلاف پہلی جیت
- ٹی20 میں زیادہ فتوحات، بھارت نے پاکستان کو ریکارڈ سے محروم کر دیا
- سلمان بٹ برطرف، حفیظ کی مخالفت کا اہم کردار
- نائیجیرین طالبہ کی 58 گھنٹوں تک کپڑے دھو کر ریکارڈ بنانے کی کوشش
- بالوں کے لیے استعمال کی جانے والی اشیاء صحت کے لیے مضر قرار
- واٹس ایپ پر نمبر کے بغیر رابطہ کرنے کے فیچر پر کام جاری
- نیتن یاہو کا اسرائیلی فوج کو غزہ پر پوری طاقت سے دوبارہ حملوں کا حکم
- الیکشن نہ کروانے والی پارٹیز پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات پر تنقید کررہی ہیں، نیاز اللہ نیازی
- کراچی، اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے گھر میں موجود 17 سالہ لڑکی جاں بحق
- پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتا
- چلاس میں مسافر بس پر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی
- اٹلی کا تاریخی ’جھکا ہوا مینار‘ گرنے کا خطرہ، علاقے کو خالی کرالیا گیا
- اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو چلینج کرنے کا اعلان
- کراچی سے جدہ ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
یہ میری حکومت نہیں، ہماری تب ہوگی جب نواز شریف یہاں ہونگے، مریم نواز

میں اس حکومت کا حصہ نہیں ہوں، نواز شریف ہی پاکستان کو آگے لے جا سکتے ہیں، چیف آرگنائزر ن لیگ (فوٹو فائل)
لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی یوتھ نمائندوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، جس میں انہوں نے کہا کہ یہ میری حکومت نہیں، ہماری حکومت تو تب ہوگی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق حکومتی ناقص کارکردگی پر اتحادیوں نے ملبہ ایک دوسرے پر گرانا شروع کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتی کارکردگی کی ذمے دار مسلم لیگ ن نہیں۔
یوتھ کے نمائندوں سے ملاقات میں مریم نواز کی گفتگو سامنے آ گئی، جس میں انہوں نے کہا کہ میں اس حکومت کا حصہ نہیں ہوں۔ یہ میری حکومت نہیں ہے۔ مریم نواز نے مسلم لیگ ن کو موجودہ حالات سے بری الذمہ قرار دینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وزیراعظم شہباز شریف ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ اس حکومت کی کارگردگی کی ذمے داری مسلم لیگ ن پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ ہماری حکومت تو تب ہو گی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے۔ نواز شریف ہی پاکستان کو آگے لے کر جا سکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔