برازيل میں 6 سینٹی میٹر لمبی دُم والی بچی کا کامیاب آپریشن

بچی کی پیدائش اسپائنا بیفیڈا کے ساتھ ہوئی جو نیورل ٹیوب کی خرابی کی ایک قسم ہے


ویب ڈیسک February 18, 2023
بچی کی پیٹھ پر پیدائشی دم تھی، فوٹو: فائل

برازیل میں پیدا ہونے والی بچی کی پیٹھ پر جلد سے ڈھکی ہوئی 6 سینٹی میٹر دُم تھی تاہم ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ سرجری کے ذریعے اس دُم کو تین سال کی عمر میں ہی ہٹایا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بچی کی پیدائش سپائنا بیفیڈا کے ساتھ ہوئی جو نیورل ٹیوب کی خرابی کی ایک قسم ہے یہ ایک نادر بیماری ہے جس میں ماں کے رحم میں پلتے بچے کی ریڑھ کی ہڈی میں نقص پیدا ہوجاتا ہے۔

اس نقص کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی میں خلا پیدا ہوجاتا ہے اور ماں کے رحم میں بچے کی ریڑھ کی ہڈی کے اطرف ٹشو کی صورت ایک عضو بن جاتا ہے جو پیٹھ سے باہر نکلتا ہے اور بالکل دم کی طرح دکھائی دیتا ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق بچی کی عمر تین سال ہونے پر ساؤ پالو کے گرینڈاک چلڈرن اسپتال کے ماہر سرجن نے بچی کی پیٹھ میں اگی دُم کو 3 گھنٹے کے طویل اور پیچیدہ آپریشن کے بعد جسم سے علیحدہ کردیا۔ بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

دنیا بھر میں اس قسم کے اب تک 200 سے کم کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔والدین کی درخواست پر اس بچی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں