- پولیس قربانی بھی دے رہی ہے مگر کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
- راولپنڈی؛ جنازے میں جانے والے افراد ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گئے
- محکمے میں کرپشن سسٹم انکشاف کرنیوالے چیئرمین اینٹی کرپشن عہدے سے برطرف
- پی آئی اے حج پرواز کی ریاض ائرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ
- عازمین حج کے لیے مقامات مقدسہ کے راستوں کو ٹھنڈا رکھنے کے انتظامات
- روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات فراہمی کیس؛ پولیس اہلکار کی سزا معطلی کا فیصلہ جاری
- پولیس لائن سے اسپیشل انویسٹی گیشن افسر غزالہ کی گاڑی چوری
- ’’ جو ملک کیلئے 10 کلو وزن کم نہیں کرسکتا، وہ انٹرنیشنل میں نہیں چل سکتا ‘‘
- کویت کا دیامربھاشا ڈیم کیلیے 25 ملین ڈالر کے معاہدے پر اتفاق
- بجٹ تخمینوں کے برعکس اگلے سال بھی مہنگائی برقرار، روپیہ اور زرمبادلہ ذخائر دباؤ کا شکار رہیں گے
- سم بلاکنگ؛ 30 مئی تک 21 ہزار تاجروں کی رجسٹریشن
- بھارت میں شدید گرمی کی لہر، 33 الیکشن کمیشن اہلکاروں سمیت 74 افراد ہلاک
- دی ہنڈریڈ؛ کیا شاہین لیگ چھوڑ رہے ہیں؟
- کراچی میں ہوٹل پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، تین افراد زخمی
- آئی ایم ایف کی اراکین پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز ختم کرنے کی تجویز
- نیشنز ہاکی کپ؛ پاکستان کا ملائیشیا کے خلاف مقابلہ 4-4 سے برابر
- انگلینڈ کیخلاف چوتھا ٹی20؛ نسیم شاہ نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- کھانسی کے دوران ران کی ہڈی ٹوٹنے کا عجیب و غریب واقعہ
- چاکلیٹ سے بنی میٹھی اشیاء کینسر کا سبب بن سکتی ہیں، تحقیق
- زرعی زمین سے گرین ہاؤس گیس کی کٹوتی کے لیے طریقہ دریافت
شبِ معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے
کراچی: ملک بھر میں شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
ہر سال کی طرح امسال بھی فرزندان اسلام مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ شب معراج منا رہے ہیں، مساجد میں نوافل کی ادائیگی کیلیے خصوصی اجتماعات جبکہ درود و سلام کی محافل کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہیں جبکہ مساجد میں چراغاں کیا گیا ہے اور دروس کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
مسلمان اللہ تعالیٰ کے حضور پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کی دعائیں بھی کررہے ہیں۔
ماہ رجب کی 27 ویں شب پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ہمراہ براق پر سوار ہوکر مکہ مکرمہ سے مسجد اقصیٰ گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی۔
پھر آپ ﷺ کو آسمانوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرانے کے لئے لے جایا گیا، وہاں رسول اکرمﷺ کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئی۔ آپﷺ کی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی کرائی گئی، امت مسلمہ کے لیے معراج النبیﷺ کا سب سے بڑا تحفہ نماز ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔