پاکستان کا چین کے ساتھ 700 ملین ڈالر کمرشل قرضے کا معاہدہ

اسحاق ڈار کی چینی وفد سے ملاقات، سی پیک منصوبوں پر تیز عملدرآمد کا اعادہ


News Agencies/Shahbaz Rana February 22, 2023
اسحاق ڈار کی چینی وفد سے ملاقات،سی پیک منصوبوں پر تیز عملدرآمد کا اعادہ (فوٹو : انٹرنیٹ)

پاکستان اور چین کے درمیان 700 ملین ڈالر کے کمرشل قرضے کا معاہدہ طے پا گیا۔


پاکستان اور چین کے درمیان 700 ملین ڈالر کے کمرشل قرضے کا معاہدہ ہوگیا، جس سے کل 2 ارب ڈالر کے چینی قرضے کے امکانات بحال ہوگئے، اس اقدام سے زرمبادلہ کے ذخائر کو عارضی مستحکم کیا جا سکتا ہے جب تک آئی ایم ایف کی رقم آنا شروع نہ ہو جائے۔


یہ پیش رفت 300ملین ڈالر کے ایک اورچینی کمرشل قرضے کی واپسی کی تاریخ سے کچھ دن پہلے ہوئی ہے۔


پاکستان اور چائنا ڈیولپمینٹ بینک کے درمیان 700 ملین ڈالر کے قرض کا معاہدہ گذشتہ ہفتے طے پایا اور حکام کے مطابق اس ہفتے رقم کی منتقلی متوقع ہے۔

سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کوبتایا ایک یا دو دن میں ایک قرضہ رول اوورکر دیا جائے گا۔انھوں نے رقم کی اصلیت اور قرض کی رقم واضح نہیں کی تاہم ذرائع کا کہنا ہے چینی بینک کے ساتھ معاہدہ ہفتے کے آخر میں طے پایا تھا۔

سیکرٹری خزانہ نے کہا اس ہفتے کے اندر ایک اور رول اوور متوقع ہے۔ پاکستان نے دو ماہ قبل آئی سی بی سی کو کل 1.3 ارب ڈالر کے دو کمرشل قرضوں کی واپسی کی تھی تاکہ رقم فوری واپس مل جائے لیکن آئی سی بی سی نے دو الگ الگ سہولیات - $800 ملین اور $500 ملین ڈالر - کی دوبارہ مالی اعانت نہیں کی،جس کے باعث ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔