ٹھوس پالیسیوں سے مہنگائی ون ڈیجٹ تک محدود ہوگئی اسحق ڈار

زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے تجاوز، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان ہے،وزیرخزانہ


Numainda Express April 12, 2014
زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے تجاوز، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان ہے،وزیرخزانہ۔ فوٹو : اے ایف پی/ فائل

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ تکنیکی معاونت کے پروگرام کے تحت ایرانی طلباء کیلیے فراہم کردہ وظائف سے استفادہ کیاجائیگا۔

پاکستان کے بڑے اقتصادی اشاریے ملک کی مستحکم اقتصادی بحالی کو ظاہر کرتے ہیں اورحکومت کی نتائج پر مبنی ٹھوس پالیسیوں کے نتیجہ میں آئی ایم ایف پروگرام میںکامیابی حاصل کی۔ وزارت خزانہ کی طرف سے وزیرخزانہ کی واشنگٹن میں ملاقاتوں اورمصروفیات سے متعلق گزشتہ روز جاری اعلامیہ کے مطابق اسحاق ڈار نے امریکہ کی ڈپٹی سیکرٹری ٹریژری سارہ بلوم راسکن سے ملاقات میںحکومت کے اقتصادی بحالی کے پروگرام سے متعلق بتایاملک میں مالیاتی خسارہ رواں سال کیلیے مقرر ہدف سے کم ہے، مہنگائی ایک ہندسے تک محدودہوگئی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالرسے تجاوزکرگئے ہیں اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔

انہوں نے توانائی شعبہ میں متعارف کردہ اصلاحات اورتوانائی قلت پر قابو پانے کے درمیانی اورطویل مدتی لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔وزیرخزانہ نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ جن یانگ سے ملاقات میں بتایا کہ آئی ایف سی کی جنوبی ایشیاء میں انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے کمپنی کے قیام سے پاکستان کے توانائی شعبہ کوخصوصی فائدہ پہنچے گا۔ آئی ایف سی سربراہ نے پاکستانی بانڈز میں گہری دلچسپی ظاہرکی۔