غیر یقینی صورتحال کے باوجود لاہور میں پی ایس ایل میچز کی تیاریاں جاری

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 25 فروری 2023
رینجرز اور پولیس سمیت مختلف اداروں کے اہلکار ڈیوٹی پر مستعد ہیں. فوٹو : فائل

رینجرز اور پولیس سمیت مختلف اداروں کے اہلکار ڈیوٹی پر مستعد ہیں. فوٹو : فائل

 لاہور: غیر یقینی صورتحال کے باوجود لاہور میں پی ایس ایل میچز کی تیاریاں جاری ہیں جب کہ قذافی اسٹیڈیم کے گرد سیکیورٹی کا مضبوط حصار بدستور برقرار ہے۔

غیر یقینی صورتحال کے باوجود لاہور میں پی ایس ایل میچز کی تیاریاں جاری ہیں جب کہ رینجرز اور پولیس سمیت مختلف اداروں کے اہلکار ڈیوٹی پر مستعد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل8: پی سی بی کا لاہور اور پنڈی کے میچز کراچی منتقل کرنے کا عندیہ

گزشتہ روز نشتر پارک کے پورے علاقے کی کڑی نگرانی ہوئی، مشکوک اشیاء کی تلاش کیلیے سراغ رساں کتوں سے بھی مدد لی جارہی ہے،وینیو کے اطراف میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو آنے جانے کی اجازت نہیں،رات کو مصنوعی روشنیوں میں سڑکوں پر دن کا سماں ہے۔

میدان کے اندر براڈ کاسٹرز کی تنصیبات کا کام تکمیل کے قریب ہے، سائیڈ اسکرینز اور باؤنڈریز بھی لگادی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8: لاہور اور راولپنڈی کے میچز کراچی منتقل ہونے کا امکان

گزشتہ روز لاہور قلندرز کے اسکواڈ کو سخت حفاظتی حصار میں اسٹیڈیم تک لایا گیا، اس دوران اطراف کی سڑکیں بند رکھی گئیں جس سے شہریوں کو تھوڑی پریشانی بھی ہوئی، ٹیم کے گزر جانے کے بعد ٹریفک مکمل طور پر بحال کردی گئی۔

قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے بیٹرز نے فٹبال کھیل کر وارم اپ ہونے کے بعد بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس میں صلاحیتیں نکھارنے کیلیے کام کیا، اس دوران پاور ہٹنگ کا زبردست مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔