شاہین کی تباہ کن بولنگ حارث کا بیٹ دو ٹکڑے ہوگیا

بیٹ ٹوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی


Sports Desk February 27, 2023
فوٹو : اسکرین گریب

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے کپتان اور قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن گیند پر پشاور زلمی کے محمد حارث کا بیٹ دو ٹکڑے ہوگیا۔

بیٹ ٹوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، شاہین آفریدی کی پہلی ہی گیند پر محمد حارث نے دفاعی انداز اپنایا جو ان کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔



ان کا بیٹ دو ٹکڑوں میں بٹ گیا، بیٹ ٹوٹ جانے پر حارث نے ڈگ آوٹ میں موجود ساتھیوں سے دوسرا بیٹ منگوایا لیکن اگلے ہی گیند پر شاہین آفریدی کی شاندار یارکر نے ان کی آف اسٹمپ کی وکٹ اکھاڑ دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں