بیگم کیساتھ کھانا کھاتا ہوں تو دوست طعنے دیتے ہیں، شاداب

ویب ڈیسک  منگل 28 فروری 2023
شاداب کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا (فوٹو: فائل)

شاداب کا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا (فوٹو: فائل)

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے انکشاف کیا ہے کہ میری شادی اتنی جلدی ہوئی کہ مجھے بھی یقین نہیں آتا۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں آل راؤنڈر شاداب خان نے شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روٹی گینگ بنایا تھا لیکن بیگم کے آنے کے بعد اسی کے ساتھ کھانا کھاتا ہوں جس پر دوست طعنے مارتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی زیادہ تبدیلیاں تو میرے اندر نہیں آئیں لیکن اب کمرے میں زیادہ رہنے لگا ہوں۔

حارث رؤف کی سلامی والے لفافے پر بات کرتے ہوئے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر نے میری شادی پر انویسمنٹ دگنا کرنا چاپتا ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم ابھی تک میچ فنشر کے طور پر اُبھر نہیں سکے، شاہد آفریدی

شاداب نے مزید کہا کہ میری شادی اتنی اچانک ہوئی کہ مجھے بھی یقین نہیں آتا، بگ بیش لیگ کیلئے میری رات 2 بجے کی فلائٹ تھی کیونکہ میری انگلی میں چوٹ آئی تھی اور ایکسرے رپورٹ اسی شام آنی تھی اس لیے ایک روز بعد 6 سے 7 بجے گھر آیا تو 8 بجے میری منگنی ہوگئی اور اگلے روز نکاح ہوگیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ شاداب خان سابق کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔