گوجرانوالہ؛ ماں اور بیٹی سے 6 دنوں میں دو مرتبہ ’اجتماعی زیادتی‘

ویب ڈیسک  جمعرات 2 مارچ 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

گوجرانوالہ: تھانہ روات کے علاقے ڈیرہ بھنڈراں میں ماں اور بیٹی سے 6 دنوں میں مبینہ طور پر دو بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اجتماعی زیادتی کا پہلا واقعہ 26 فروری کو پیش آیا جبکہ ملزمان نے 3 مارچ کو پھر ماں بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزموں نے ماں اور بیٹی کو باپ کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پہلا پرچہ زیادتی کا شکار خاندان کے سربراہ پیر بخش کی مدعیت میں درج ہوا تھا جبکہ اجتماعی زیادتی کا دوسرا مقدمہ ہمسایہ عبدالرشید کی مدعیت میں درج ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔