ابھیشیک بچن کھیلوں کے موضوع پر فلم بنانے کے خواہش مند

بالی ووڈ میں کئی طرح کے موضوعات پر فلمیں بنائی جاتی ہیں لیکن کھیل کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا، ابھیشیک بچن


ویب ڈیسک April 13, 2014
ابھیشیک بچن اپنے والد امیتابھ بچن ہی کی طرح کھیلوں سے شغف رکھتے ہیں فوٹو: فائل

QUETTA: بالی ووڈ کے اداکار ابھیشک بچن کہتے ہیں کہ وہ ایسی فلم بنانا چاہتے ہیں جس کی کہانی کے تانے بانے کسی کھیل کے گرد بنے گئے ہوں۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ابھیشیک بچن کا کہنا تھا کہ وہ تمام ممالک جہاں فلم کو وسیع تناظر میں دیکھا جاتا ہے وہاں کھیلوں کے فروغ کے لئے کافی کام کیا گیا ہے ، یہاں تک کہ ہالی ووڈ میں بھی کھیلوں کے فروغ کے لئے کئی شاہکار فلمیں بنائی گئیں ہیں، لیکن بالی ووڈ نے کھیلوں کے موضوع کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا۔ وہ چایتے ہیں کہ کھیل کے موضوع پر فلم بنائیں۔

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اپنے والد امیتابھ بچن ہی کی طرح کھیلوں سے شغف رکھتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ملک میں کبڈی کے فروغ کے لئے ریاست راجستھان ک ٹیم کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے۔

مقبول خبریں