کراچی ایئرپورٹ پر شیمپو کی بوتلوں سے منشیات برآمد دو ملزمان گرفتار

برآمد ہونے والی منشیات کو سعودی عرب اسمگل کیا جانا تھا، کسٹم حکام


ویب ڈیسک April 13, 2014
کسٹم حکام نے گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: کسٹم حکام نے سعودی عرب جانے والے دو مسافروں کے سامان سے منشیات برآمد کرکے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قائد اعظم انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم حکام نے نجی ایئر لائن کی براستہ مسقط سے جدہ جانے والی پرواز کے دو مسافروں کے سامان کی تلاشی لی تو ان کے پاس موجود شیپمو کی بوتلوں سے منشیات سے بھرے کیپسول برآمد ہوئے، حکام نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کے ذریعے بیرون ملک منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

مقبول خبریں