کنگز اور گلیڈی ایٹرز کے کپتان ایک ہی میچ میں انجرڈ

میچ کے دوران انجرڈ ہونے والے دونوں کپتانوں نے ٹیم کو بعد میں جوائن کیا


Sports Reporter March 07, 2023
میچ کے دوران انجرڈ ہونے والے دونوں کپتانوں نے ٹیم کو بعد میں جوائن کیا۔ فوٹو: پی ایس ایل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے میچ میں دونوں کپتان انجرڈ ہوگئے۔

کراچی کنگز کی اننگز کے 16ویں اوور میں نسیم شاہ کے عماد وسیم کو باؤنسر پر گیند تھامتے ہوئے سرفراز احمد کے ہاتھ پر چوٹ لگی، انھوں نے درد برداشت کرتے ہوئے کیپنگ جاری رکھی مگر بالآخر ہمت جواب دے گئی اور باہر جانا پڑا، آخری 3اوورز میں عمراکمل نے گلوز سنبھالے، قیادت محمد نواز نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم بھی آخر میں لنگڑاتے ہوئے میدان سے باہر گئے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ میں کچھ دیرشعیب ملک نے قیادت سنبھالی مگر پھرعماد وسیم واپس آ گئے، دوسری جانب سرفراز احمد نے ساتویں نمبر پر بیٹنگ کی۔

مقبول خبریں