پی ایس ایل8؛ یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی پر جرمانہ عائد

ویب ڈیسک  جمعـء 10 مارچ 2023
قلندرز کو یونائیٹڈ کے ہاتھوں 119 رنز کی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا (فوٹو: پی ایس ایل)

قلندرز کو یونائیٹڈ کے ہاتھوں 119 رنز کی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا (فوٹو: پی ایس ایل)

اختلاف ظاہر کرنے پر فضل الحق فاروقی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں جرمانہ عائد کیا گیا ہے، قلندرز کی بیٹنگ کے دوران 19 ویں اوور میں فضل الحق فاروقی نے بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد گالی دی تھی جس انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔

مزید پڑھیں: غلط ہیلمٹ کا استعمال، نسیم شاہ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ

فضل الحق فاروقی نے میچ ریفری روشن مہاناما کی تجویز کردہ سزا کو قبول کیا اور آئندہ عمل نہ دہرانے کی یقین دہانی کروائی۔

واضح رہے کہ میچ میں قلندرز کے ہاتھوں یونائیٹڈ کی ٹیم کو 119 رنز کی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔