پی ایس ایل 8، کوالیفائر میں لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز سے بدھ کو مقابلہ

اسپورٹس ڈیسک  پير 13 مارچ 2023
مقابلے کی فاتح سائیڈ کو براہ راست فائنل میں جگہ مل جائے گی۔ فوٹو : پی سی بی

مقابلے کی فاتح سائیڈ کو براہ راست فائنل میں جگہ مل جائے گی۔ فوٹو : پی سی بی

 کراچی: پی ایس ایل 8 کے کوالیفائر میں بدھ کے روز لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 8 میں کوالیفائر مرحلے میں بدھ کے روز لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا، اس مقابلے کی فاتح سائیڈ کو براہ راست فائنل میں جگہ مل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سلطانز اور گلیڈی ایٹرز کے میچ میں ریکارڈز کی برسات

ایلیمنیٹر1 میں جمعرات کے روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ ہوگا، اس میں ناکام رہنے والی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر جبکہ فاتح سائیڈ جمعے کو ایلیمنیٹر 2 میں کوالیفائر کی شکست خوردہ سائیڈ سے مقابلہ کرے گی، اس میں جیتنے والی ٹیم اتوار کے فیصلہ کن معرکے کی دوسری فائنلسٹ بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔