ٹی 20 میں 100 وکٹیں مستفیض الرحمان دوسرے بنگلہ دیشی بولر بن گئے

فاسٹ بولر ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے چھٹے بنگلہ دیشی بولر بن گئے


Sports Desk March 15, 2023
فاسٹ بولر ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے چھٹے بنگلہ دیشی بولر بن گئے۔ فوٹو: اے یو

مستفیض الرحمان ٹی 20 میں 100 وکٹیں حاصل کرکے دوسرے بنگلہ دیشی بولر بن گئے۔

بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے چھٹے اور دوسرے بنگلہ دیشی بولر بن گئے۔

انھوں نے یہ اعزاز انگلینڈ سے ہوم سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں حاصل کیا، انگلش اوپنر ڈیوڈ مالان 53 رنز بناکر ان کا واحد شکار ثابت ہوئے، ان سے قبل بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن بھی وکٹوں کی سنچری مکمل کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کو ٹی 20 سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے جب کہ میرپور میں ہونے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو 16 رنز سے ہرایا۔

مقبول خبریں