عدالتی فیصلے کے بعد اسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کیلیے زمان پارک پہنچ گئی

میاں عقیل افضل  جمعرات 16 مارچ 2023
 (فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ ہونے کے بعد لاہور میں موجود اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے زمان پارک پہنچ گئی۔

اسلام آباد پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وزارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے لاہورگئی پولیس ٹیم واپس پہنچ گئی۔ ٹیم کی سربراہی ڈی آئی جی آپریشن ندیم شہزاد بخاری کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی درخواست مسترد، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن ،ایس ایچ او سیکرٹریٹ اور 25 اہلکار واپس زمان پارک پہنچ گئے ہیں جبکہ ایس پی سٹی اورایک زخمی اہلکارابھی لاہور میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زمان پارک میں صوفی محمد کا قریبی دہشتگرد موجود ہے، وزیراطلاعات پنجاب

اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کیلیے پنجاب پولیس سے بھی مدد مانگی ہے۔

اسے بھی پڑھیں: زمان پارک آپریشن روکنے کے حکم میں کل تک توسیع

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کیلیے زمان پارک کے باہر آپریشن کل تک روکنے کی ہدایت کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔