کراچی میں تاوان کیلیے مزید 16 بھینسیں اغوا

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 17 مارچ 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

  کراچی: شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی میں مسلح افراد اسلحے کے زور پر لاکھوں روپے مالیت کی 16 بھینسیں اپنے ہمراہ لے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھینس کالونی روڈ نمبر 11 میں حاجی عظیم کے باڑے سے مسلح ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کی 16 بھینسیں کھول کر اپنے ہمراہ لے گئے۔

اس حوالے سے ڈیری کیٹل فارمر ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر شاکر عمر گجر کا کہنا ہے اس طرح کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں ، ملزمان باڑوں اور گاڑیوں میں لدے ہوئے مویشی اسلحے کے زور پر چھین رہے ہیں جنھیں وہ باڑوں کے مالکان سے تاوان وصول کر کے واپس کرتے ہیں جس سے باڑے کے مالکان کا بہت بڑا مالی نقصان ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مویشیوں کے اغوا کے واقعات کے بعد ڈیری فارمرز تاوان ادا کر کے مویشی واپس لانے کو ترجیح دیتے ہیں لہذا پولیس کو اپنا اعتماد بحال کرنا ہوگا اور معاشرے کے ان ناسوروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا ۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بھینس کالونی میں ہی مسلح افراد بھینسوں سے بھرا ٹرک چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔