شاہین بمقابلہ بابراعظم! میچ بارش سے متاثر ہونیکا امکان، نقصان کس ٹیم کا ہوگا؟

محمد یوسف انجم  جمعـء 17 مارچ 2023
محکمہ موسمیات نے سہ پہر میں دوبارہ بارش کی پیشگوئی کردی (فوٹو: پی ایس ایل)

محکمہ موسمیات نے سہ پہر میں دوبارہ بارش کی پیشگوئی کردی (فوٹو: پی ایس ایل)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا اہم ترین مقابلہ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

لاہور میں آج علی الصبح ہلکی بارش کے بعد جہاں موسم خوشگوار ہوگیا ہے تاہم محکمہ موسمیات نے سہ پہر میں دوبارہ بارش کی پیشگوئی کردی ہے، اگر میچ متاثر ہوتا ہے تو لاہور قلندرز کی ٹیم فائنل کا ٹکٹ کٹوا لے گی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بارش کے باوجود میچ وقت پر شروع ہونے کا امکان ہے تاہم اگر دوبارہ تیز بارش کا اسپیل آتا ہے تو اس سے گراؤنڈ اسٹاف کے لیے مسائل میں اضافہ ہوسکتا ہے، اگر میچ کا نتیجہ نہیں نکلتا یا میچ مکمل نہیں ہوپاتا تواس کا فائدہ لاہورقلندرز کو ہوگا۔

مزید پڑھیں: شاداب نے بابراعظم کو ’’سابق کپتان‘‘ پکارنے والے صحافی کو ٹوک دیا

لیگ میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر قلندرز کے پوائنٹس کی تعداد 14 ہے جبکہ پشاور زلمی کے 10 پوائنٹس ہیں اور یہی سبقت اس فائنل کھیلنے کا حقدار بنانے کیلئے کافی ہے۔

مزید پڑھیں: رضوان کا بیٹنگ کمپنی کا لوگو چھپانے پر ملتان سلطانز نے موقف پیش کردیا

دوسری جانب لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان معرکے کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں تاہم شائقین شاہین اور بابر کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ دیکھنے کیلئے بےچین ہیں۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم لاہور قلندرز کو شکست دے کر پہلے ہی فائنل تک پہنچ چکی ہے، ایونٹ کا فائنل 18 مارچ ہو کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔