وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کی ملاقات آج اسلام آباد میں ہوگی

حکومت کو اس وقت طالبان سے مذاکرات اور پرویزمشرف کے خلاف غداری کیس سمیت تحفظ پاکستان بل پر مشکلات کا سامنا ہے


ویب ڈیسک April 15, 2014
زیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات آج دوپہر وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگی۔ فوٹو؛فائل

وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات آج دوپہر وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگی جس میں سیاسی امور سمیت ملک کی مجموعی صورتحال، سندھ حکومت کے مسائل اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا اور ان پر اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ ان کی پہلی باضابطہ ملاقات ہوگی اور ملک کی موجودہ صورتحال میں یہ ملاقات نہایت اہمیت کی حامل تصور کی جارہی ہے کیوں حکومت کو اس وقت طالبان سے مذاکرات اورسابق صدر جنرل(ر)پرویزمشرف کے خلاف غداری کیس سمیت تحفظ پاکستان بل پر سینیٹ میں اکثریت نہ ہونے پر مشکلات کا سامنا ہے جب کہ سینیٹ میں اس وقت پیپلزپارٹی سیمت دیگر اپوزیشن جماعتوں کو اکثریت حاصل ہے۔

مقبول خبریں