پی ایس ایل 8 میں فتح پر حارث رؤف آبدیدہ ہوگئے

ویب ڈیسک  اتوار 19 مارچ 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور: پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی مسلسل دوسری فتح پر کپتان شاہین آفریدی اور حارث رؤف جذباتی ہوگئے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 8 کے فائنل میچ میں قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار ٹائٹل کا دفاع کیا۔

میچ میں شاہین آفریدی نے آل راؤنڈر کارکردگی دکھائی اور پہلے بیٹنگ میں 15 گیندوں پر 44 پھر بولنگ میں چار وکٹیں لے کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ آخری اوور میں سلطانز کو 13 رنز درکار تھے جو سلطانز سے نہیں بن سکے۔

مزید پڑھیں: لاہور قلندرز پی ایس ایل 8 کی فاتح بن گئی

میچ کے اختتام پر لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے خوشیاں منائیں وہیں کچھ لوگ جیت پر خوشی میں اشکبار بھی تھے۔ اسٹیڈیم میں شاہین آفریدی کی آنکھیں نم ہوئیں جبکہ بولر حارث رؤف گلے لگ کر اسٹیڈیم میں روتے ہوئے بھی نظر آئے۔


شاہین آفریدی نے میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات میں ایوارڈ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قلندرز کے چیمپئن بننے کا کریڈٹ کوچ عاقب جاوید کو دیا۔ انہوں نے یہ فتح اپنے والدین، پاکستان کے عوام اور اداروں کے نام کی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔