چین کا پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

ویب ڈیسک  پير 20 مارچ 2023
—فوٹو: ایم او ایف اے

—فوٹو: ایم او ایف اے

 اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے جبکہ چین نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اقتصادی سلامتی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بیجنگ میں منعقد پاک چین دو طرفہ سیاسی مشاورت (بی پی سی) کے تیسرے دور کے حوالے سے بتایا کہ دونوں فریقین نے سیاسی اور سیکیورٹی تعاون، دوطرفہ تجارت، اقتصادی اور مالیاتی تعاون، ثقافتی تبادلے، سیاحت اور عوام سے عوام کے تعلقات کو وسعت دینے اور مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

https://twitter.com/ForeignOfficePk/status/1637068019175239681?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1637068019175239681%7Ctwgr%5E160f60ea84fa11cfd9becbec8dcfa32f78c39db7%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Ftribune.com.pk%2Fstory%2F2406992%2F1

 

پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان نے کی جبکہ چینی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے کی۔ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی ایک دہائی مکمل ہونے پر دونوں فریقوں پاکستان اور چین کے درمیان ہمیشہ گہری ہوتی دوستی کی علامت قرار دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے  مطابق دونوں فریقوں نے علاقائی روابط اور تعاون کو بڑھانے کے لیے دیگر فریقین کی شرکت سمیت سی پیک کی توسیع میں مصروف رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ “پاکستان اور چین اعلیٰ سطح کی مصروفیات اور مکالمے کے طریقہ کار کو بھی فروغ دیں گے اور مواصلات کے ذرائع کو مزید مضبوط بنائیں گے۔”

سیکریٹری خارجہ نے 2022 میں تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کے معاشی استحکام اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے لیے چین کی جانب سے مسلسل اور فراخدلانہ تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

چین کے نائب وزیر خارجہ نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اقتصادی سلامتی کے لیے چین کی حمایت کا اعادہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔