پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی گرفتار

ویب ڈیسک  پير 20 مارچ 2023
حسان نیازی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بھانچے بھی ہیں:فوٹو:فائل

حسان نیازی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بھانچے بھی ہیں:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حسان خان نیازی کو گرفتار کرلیاگیا۔

پولیس کے مطابق حسان خان نیازی کو جی 11 جوڈیشل کمپلیکس کے باہر  سے گرفتار کیا گیا ہے۔ حسان نیازی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوکل پرسن اور بھانجے بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور

پی ٹی آئی رہنما  فرخ حبیب کے مطابق بیرسٹر حسان نیازی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر سے ایس پی نوشیرواں نے اپنی تحویل میں لیا جبکہ حسان نیازی کو عدالت ضمانت قبل از گرفتاری دے چکی تھی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حسان نیازی  سمیت  پی ٹی آئی رہنماؤں کی 3 اپریل تک  50، 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔