توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نیب میں طلب

ویب ڈیسک  پير 20 مارچ 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 لاہور: نیب نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو طلب کرلیا۔

نیب کی ٹیم بشریٰ بی بی کو نوٹس دینے زمان پارک پہنچ گئی۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 21 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔

اس سے قبل، توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے لیے قومی احتساب بیورو نے عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 9 مارچ کو راولپنڈی آفس میں طلب کیا تھا۔

مزید پڑھیں؛ توشہ خانہ کیس، نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو طلب کرلیا

طلبی کا نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ اور چک شہزاد اسلام آباد کے گھر پر بھیجا گیا تھا۔

نوٹس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف کو فروخت کیا جن میں چار رولیکس گھڑیاں، ایک آئی فون جو انہیں 2018ء میں قطر آرمڈ فورسز کی جانب سے دیا گیا، قیمتی گھڑی اور دیگر تحائف شامل ہیں جو انہوں نے خلاف قانون فروخت کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔