داماد اور سسر نے ایک ساتھ دو الگ لیگز میں ٹائٹل جیت لیے

ویب ڈیسک  منگل 21 مارچ 2023
شاہد آفریدی نے دوبارہ لیگ کا حصہ بننے کی خواہش بھی ظاہر کردی (فوٹو: ٹوئٹر)

شاہد آفریدی نے دوبارہ لیگ کا حصہ بننے کی خواہش بھی ظاہر کردی (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاہین آفریدی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بھی ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لیجنڈز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی انتظامیہ اور سرکاری عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور دوبارہ لیگ کا حصہ بننے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

قبل ازیں شاہین آفریدی نے 18 مارچ کو پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنے کے بعد ٹوئٹر پر ٹرافی کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نے لیجنڈز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

واضح رہے کہ لیجنڈز لیگ کے فائنل سے قبل شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین نے ٹائٹل جیت کر ہمیں چیلنج دیا ہے، میرے پاس بھی پرانی بندوقیں موجود ہیں، فائنل جیتنے کی کوشش کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔