’’پاکستان کو بھارت سے 2011 کے سیمی فائنل میں شکست کا بدلہ لینا ہے‘‘

ویب ڈیسک  بدھ 22 مارچ 2023
چاہتا ہوں دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا فائنل ہو، شعیب اختر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

چاہتا ہوں دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا فائنل ہو، شعیب اختر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارت سے 2011 کے سیمی فائنل میں شکست کا بدلہ لینا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی نیوز چینل اسپورٹس تک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بطور فین میں دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا فائنل دیکھنا چاہتا ہوں اور یہ بھی کہ پاکستانی ٹیم ہندوستان سے 2011 کے سیمی فائنل میں شکست کا بدلہ لے۔

ایشیاکپ اور ورلڈکپ کے معاملے پر پاک بھارت تنازعات پر شعیب اختر نے جواب دیا کہ دونوں بورڈز اپنی حکومتوں کے بغیر کچھ نہیں کرسکتے، بھارتی حکومت سے پوچھے بغیر بی سی سی آئی کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا اور نہ ہماری حکومت سے پوچھے بغیر پی سی بی کوئی اقدام اُٹھا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: وسیم اکرم نے پاکستان کو ’’ون ڈے ورلڈکپ‘‘ کیلئے فیورٹ ٹیم قرار دیدیا

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ کے حوالے سے سب کی اپنی رائے ہوتی ہے تاہم میری دونوں ممالک کے کھلاڑیوں سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی غیر ضروری تبصروں سے دور رہیں۔

شعیب اختر نے کہا کہ اگر نریندر مودی حکومت گرین سگنل دیتی ہے تو بی سی سی آئی کون ہے جو پاکستان کا سفر کرنے سے انکار کردے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔