پاک افغان سیریز؛ بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے معذرت کیوں کرلی؟

محمد یوسف انجم  بدھ 22 مارچ 2023
بیٹنگ کوچ نے عدم دستیابی سے بورڈ کو آگاہ کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بیٹنگ کوچ نے عدم دستیابی سے بورڈ کو آگاہ کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

 لاہور: افغانستان کے خلاف تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے قومی ٹیم آج روانہ ہوگی تاہم بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے محروم ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد یوسف آج ٹیم کے ساتھ نہیں جارہے، ان کی سیریز سے دستبرداری کی وجہ اہلیہ کی ناساز طبعیت ہے، بیٹنگ کوچ نے شارجہ سیریز میں اپنی عدم دستیابی سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ٹیم انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔

دوسری جانب فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی ٹیم کے ساتھ سفر کرنے والے اسکواڈ کا حصہ نہیں، وہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دبئی پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف افغان اسکواڈ کا اعلان، راشد خان کپتان مقرر

پاک افغان سیریز کے دوران ہیڈ کوچ عبدالرحمن ہی اب اس سیریز میں محمد یوسف کی جگہ بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔

قبل ازیں گزشتہ روز افغان کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف اپنے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس کیلئے لیگ اسپنر راشد خان کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیریز کے تینوں ٹی20 میچز بالترتیب 24، 26 اور 27 مارچ کو شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔