- موٹروے پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
آئی ایم ایف کا پاکستان سے معاشی اصلاحات پر اعتماد بحال کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مہنگائی، شرح نمو میں کمی اور زرمبادلہ کی ضرورت جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے آئی ایم ایف پاکستان سے معاشی اصلاحات پر عمل درآمد چاہتا ہے، پاکستان معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کرکے اعتماد بحال کرے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولیا کوزک نے میڈیا سے گفتگو میں پاکستان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب نے پاکستان کے معاشی مسائل مزید گھمبیر بنائے ہیں، پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام کے نویں جائزہ اجلاس پر مذاکرات کیے ہیں اور پاکستان کو مہنگائی، پست شرح نمو اور زرمبادلہ کی ضرورت جیسے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹاف سطح کے معاہدے پر بات چیت ہوئی ہے، پاکستان سے معاشی اصلاحات پر عمل درآمد چاہتے ہیں، پاکستان معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کرکے اعتماد بحال کرے اور دیگر امدادی اداروں سے فنڈنگ کے لیے بھی اصلاحات پر عمل پیرا ہو۔ پاکستان کی معیشت کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جن میں سست شرح نمو، بلند افراط زر اور بڑی مالیاتی ضروریات شامل ہیں۔
آئی ایم ایف کے عملے اور پاکستانی حکام کے درمیان پاکستان کی توسیعی فنڈ سہولت کے نویں جائزے کو مکمل کرنے کے لیے پالیسیوں پر عملے کی سطح کے معاہدے کے لیے بات چیت جاری ہے، حکام ضروری اصلاحات کے نفاذ کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے معیشت کو مستحکم کرنے اور اعتماد بحال کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ سیلاب سے متعلق ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مالی گنجائش فراہم کرتے ہوئے آئی ایم ایف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سماجی امداد میں اضافے کے ذریعے پسماندہ و کمزور طبقے کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے تحت ریلیف دینے کی حمایت کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرونی شراکت داروں کی جانب سے بروقت مالی امداد کی پالیسی کی کوششوں کی حمایت کرنے اور جائزے کی کامیاب تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔