لاہور، گیس کی بندش اور مہنگائی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے

مہنگی ایل پی جی اور آٹے سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، شہری


ویب ڈیسک October 25, 2026

لاہور:

بھاٹی گیٹ میں گیس کی بندش، ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف شہریوں اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان نے احتجاجی ریلی نکالی۔

ریلی کی قیادت معروف سماجی شخصیت دادا بیگ خان نے کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گھریلو گیس کی لوڈشیڈنگ، مہنگی ایل پی جی اور آٹے سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے جب کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت مہنگائی میں کمی، گھریلو گیس کی بلاتعطل فراہمی اور ایل پی جی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔