افغانستان کے خلاف شکست، اظہر علی نوجوان کھلاڑیوں کی حمایت میں بول اٹھے

ویب ڈیسک  اتوار 26 مارچ 2023
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی افغانستان ٹیم کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے دفاع میں بول اٹھے۔

ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں اظہر علی کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ سوشل میڈیا پر لوگ ایک شکست کے بعد سلیکشن پر تنقید کرنا شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ بینچ اسٹرینتھ کی بات کرتے ہیں لیکن ان سے صبر نہیں ہوتا۔ ان تمام کھلاڑیوں میں مقابلے میں واپس آنے کی صلاحیت ہے۔

واضح رہے جمعے کو شارجہ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ یہ افغانستان کی پاکستان کے خلاف کسی بھی بین الاقوامی میچ میں پہلی فتح تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔