رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کیلیے غیرملکی سرمایہ لانے کی اجازت

سلمان صدیقی  اتوار 26 مارچ 2023
غیر ملکی سرمایہ کاری کیلیے آئی ایم ایف پروگرام بحالی کا انتظار کر رہے ہیں، عارف حبیب (فوٹو:فائل)

غیر ملکی سرمایہ کاری کیلیے آئی ایم ایف پروگرام بحالی کا انتظار کر رہے ہیں، عارف حبیب (فوٹو:فائل)

کراچی: وفاقی حکومت نے رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کو نجی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی اجازت دیدی۔

وفاقی حکومت نے رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ (آر ای آئی ٹی) کمپنیوں کو اپنے رئیل اسٹیٹ، زراعت، موبائل ٹاور اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں نجی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کی اجازت دیدی ہے، یہ اجازت مذکورہ پراجیکٹس کو اسٹاک مارکیٹ میں تجارت کیلیے  پیش کرنے سے قبل قابل عمل ہو گی، ہر رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ کمپنی رجسٹریشن کی تاریخ سے تین سال کے اندر سٹاک مارکیٹ میں درج ہونے کی پابند ہوتی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے ٹرسٹ کمپنیوں کیلیے فارن ایکسچینج مینول میں ترمیم کی ہے تاکہ وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دعوت دے سکیں،غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ٹرسٹ کمپنی کی رجسٹریشن سے اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈ کرنے کے تین سال کے دوران بھی سرمایہ کاری کی اجازت ہو گی۔

ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حبیب ڈولمین ریئٹ مینجمنٹ لمیٹڈ  کے سی ای او محمد اعجاز نے بتایا کہ ہر کوئی سرمایہ کاری کیلیے غیر ملکیوں سے رابطہ کرنے پر غور کر رہا ہے، لیکن بے ضابطگی ان سب کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم معیشت کے موجودہ جزوی شٹ ڈاؤن کے درمیان فوری طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری کو مدعو نہیں کر سکتے، غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کیلیے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کا انتظار کر رہے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔