تنخواہ کم اخراجات زیادہ، ایف بی آر ملازم کا وزیراعظم کو خط، کرپشن کی اجازت مانگ لی

مانیٹرنگ ڈیسک  پير 27 مارچ 2023
ایف بی آر ان لینڈ ریونیو ملازمین کے لیے ایگزیکٹو الاؤنس فراہم کیا جائے، ملازم کا مطالبہ (فوٹو فائل)

ایف بی آر ان لینڈ ریونیو ملازمین کے لیے ایگزیکٹو الاؤنس فراہم کیا جائے، ملازم کا مطالبہ (فوٹو فائل)

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ایک ملازم نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر کرپشن کرنے کی اجازت مانگ لی۔

ایف بی آر کے ایک ملازم کی جانب سے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات تنخواہ سے پورے نہیں ہو رہے، گھریلو اخراجات ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے تک اور تنخواہ کم ہے، مہنگائی اوراخراجات بڑھنے کے باعث مستقبل کے لیے کوئی جمع پونجی نہیں، تنخواہ نہیں بڑھائی توکرپشن کرنے کی اجازت دی جائے۔

Letter fbr

ملازم نے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو ملازمین کے لیے ایگزیکٹو الاؤنس فراہم کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔