سی این جی ایسوی ایشن کی 9 فیصد اضافی ٹیکس کی مخالفت

سپریم کورٹ اضافی جی ایس ٹی غیرآئینی قراردے چکی، نیا بل کاروبار بند کرنے کے مترادف ہوگا


Business Reporter April 17, 2014
سی این جی سیکٹر حکومت کو سالانہ 32 ارب روپے کا ریونیو دے رہا ہے، شبیر سلیمان جی۔ فوٹو: فائل

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سندھ زون کے چیئرمین شبیر سلیمان جی نے سینیٹ میں سی این جی اسٹیشنز پر 9 فیصد اضافی جی ایس ٹی کے بل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبر 2013 میں سپریم کورٹ نے اضافی جی ایس ٹی کو غیرآئینی قرار دیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کو سی این جی سیکٹر سالانہ 32 ارب روپے کا ریونیو کما کر دے رہا ہے، اگر یہ فیصلہ کیا گیا تو چلتے ہوئے کاروبار کو بند کرنے کے مترادف ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے کاروبار کرنا مزید دشوار ہوجائے گا اور عوام پر بھی اس کا بوجھ پڑے گا۔