ٹویٹر رسائی میں صارفین کو مشکلات کا سامنا

ویب ڈیسک  منگل 28 مارچ 2023

کیلیفورنیا: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس تھوڑی دیر متاثر ہونے کے بعد بحال ہوگئی۔

ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق رات 7 بجے کے قریب صارفین کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم تک رسائی میں مسائل کا سامنا تھا۔ اس دوران 735 افراد نے پیش آنے والے مسئلے کو رپورٹ کیا۔

twitters

تاہم، آدھے گھنٹے کے وقفے میں خرابی کو دور کرتے ہوئے ٹوئٹر سروس کو دوبارہ بحال کر دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔