مجھے نہیں لگتا پاکستان 2023 ورلڈکپ کیلئے بھارت میں میچز کھیلے گا، وسیم خان

ویب ڈیسک  بدھ 29 مارچ 2023
پاکستان بھی سیکورٹی مسائل کو وجہ بناکر میچز نیوٹرل وینیوز پر منتقل کرواسکتا ہے، جنرل مینجر آئی سی سی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان بھی سیکورٹی مسائل کو وجہ بناکر میچز نیوٹرل وینیوز پر منتقل کرواسکتا ہے، جنرل مینجر آئی سی سی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق سی ای او اور اٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے جنرل مینجر وسیم خان کا کہنا ہے کہ ’’مجھے نہیں لگتا ہندوستان میں شیڈول 2023 کے ورلڈکپ کیلئے پاکستان ٹیم بھارت کا دورہ کرے گی‘‘۔

بھارتی بورڈ کی جانب سے ایشیاکپ کیلئے ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا گیا تھا جس پر پاکستان نے ہندوستان میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت کو مشکوک قرار دیا تھا۔ گزشتہ دنوں میٹنگ میں تجویز دی گئی تھی کہ بھارتی ٹیم پاکستان میں شیڈول اپنے میچز نیوٹرل مقام پر کھیل سکتی ہے۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کو متحدہ عرب امارات اور عمان کے نام پیش کیے تھے تاہم بھارت نے سری لنکا کا نام پیش کردیا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ بائیکاٹ کی پاکستانی دھمکی بھارت کو ’’بیک فٹ‘‘ پر لے آئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی فارمولے کے تحت بھارت میں ورلڈکپ کے دوران پاکستانی ٹیم کی سیکورٹی کے مسائل اور حکومت کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان اپنے میچز نیوٹرل وینیوز پر منتقل کرواسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ون ڈے ورلڈکپ؛ ممکنہ تاریخوں اور وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا، نام سامنے آگئے

 

سابق سی ای او وسیم خان نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان اپنے میچز بھارت میں کھیلے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔