- اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے
- حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
- اسپیکر کے پی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم
- امریکا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی
- آئی پی ایل؛ ’’پریتی زنٹا نے مجھے اپنے ہاتھوں سے پراٹھے بناکر کھلائے‘‘
- اسلام آباد میں ویزا آفس آنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی
- اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت قیدیوں سے ملاقات پر دو ہفتے کی پابندی ختم
- توانائی کے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا ترجیح میں شامل ہے، امریکا
- ہائیکورٹ کے ججزکا خط، چیف جسٹس سے وزیراعظم کی ملاقات
- وزیر اعلیٰ پنجاب کا مسیحی ملازمین کیلیے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر بونس کا اعلان
- سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
- بلوچستان : بی ایل اے کے دہشت گردوں کا غیر ملکی اسلحہ استعمال کرنے کا انکشاف
- سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح اجلاس
- قومی ٹیم کی کوچنگ؛ جیسن گلیسپی نے اہم فیصلہ کرلیا
- پشاور؛ صوبائی وزیر و دیگر کے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے حکومت سے جواب طلب
- سوئی ناردرن کی گیس قیمتوں میں اضافے پر وضاحت
- کراچی؛ اورنج اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
- قادیانی شہری ضمانت کیس؛ علماء سے 2 ہفتے میں تحریری رائے طلب
- سویلین ٹرائلز؛ سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت
پی سی بی کا مکی آرتھراورمورنے مورکل کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقی فاسٹ بولرمورنے مورکل کو بولنگ کوچ اور مکی آرتھر کو کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ اینڈریو پٹک کو بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔
ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق پی سی بی نے کرکٹ ٹیم کے لیے تین سابق جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سابق فاسٹ بولرمورنے مورکل، سابق فرسٹ کلاس کرکٹرمکی آرتھر اوراینڈریو پٹک شامل ہیں۔ مکی آرتھر ماضی میں بھی پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق مورنے مورکل کو قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 10 ہزار سے زائد رنز اور 27 سینچریاں اسکور کرنے والے اینڈریو پٹک پاکستانی کھلاڑیوں کو بلے بازی کے گر سکھائیں گے۔
پی سی بی نے مکی آرتھرکو کنسلٹنٹ مقرر کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ وہ ڈربی شائر کے ہیڈکوچ کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض ادا کرتے رہیں گے۔
پی سی بی نے کوچنگ گروپ کو اس طرح ترتیب دیا ہے کہ مکی آرتھر پاکستان آئے بغیراس کے ڈائریکٹر کا کردار نبھاتے رہیں گے۔ وہ آئندہ ماہ لاہور آئیں گے اورپھرورلڈ کپ سے پہلے تربیتی کیمپ کو جوائن کریں گے۔
مورنے مورکل انڈین پریمیئر لیگ میں لکھنؤ سپرجائنٹس کے بولنگ کوچ کی حیثیت سے معاہدے کی مدت پوری ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
اینڈریوپٹک آئندہ ماہ قومی کرکٹ ٹیم کوجوائن کرلیں گے، وہ 2005 سے جنوبی افریقی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پرخدمات انجام دے رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔