کیویز کے دورہ پاکستان میں میچز کا شیڈول پھر تبدیل کرنے کا امکان

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 30 مارچ 2023
کراچی میں 4 کے بجائے 3 ون ڈے انٹرنیشنل کرانے کی تجویز زیرِ غور (تصویر: اے ایف پی)

کراچی میں 4 کے بجائے 3 ون ڈے انٹرنیشنل کرانے کی تجویز زیرِ غور (تصویر: اے ایف پی)

 لاہور: کیویز کے دورہ پاکستان میں میچز کا شیڈول پھر تبدیل کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں 4 کے بجائے 3 ون ڈے میچز کرانے کی تجویز زیرِ غور ہے، راولپنڈی 1 کے بجائے 2 ون ڈے میچز کی میزبانی کرسکتا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 میں سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے گی، باقی 2 ٹی ٹوئنٹی راولپنڈی میں کرائے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیویز سے سیریز؛ پی سی بی اس بار تجربات سے گریز کرے گا

واضح رہے کہ پہلے بھی پنجاب میں الیکشن کی وجہ سے میچز کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی تھی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔