آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین بیٹری مسائل کا شکار

صارفین کے مطابق سسٹم میں موجود ایک بگ ان کی بیٹری تیزی سے ختم کر رہا ہے


ویب ڈیسک March 30, 2023

آئی فون صارفین ایپل کی جانب سے تازہ ترین اپ ڈیٹ متعارف کرائے جانے کے بعد سے بیٹری کے تیزی سے ختم ہونے کے مسئلے کا شکار ہیں۔ صارفین کے مطابق سسٹم میں موجود ایک بگ ان کی بیٹری تیزی سے ختم کر رہا ہے۔

آئی فون صارفین نے ٹوئٹر پر گزشتہ دنوں پیش آنے والے مسئلے کے حوالے سے بتایاکہ تازہ ترین آئی او ایس 16.4 نے ان کے فون سے بیٹری چارج رکھنے کی صلاحیت ختم کردی ہے۔

(تصویر: ٹوئٹر) (تصویر: ٹوئٹر)

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ان کا فون اب گرم ہونے کے مسئلے سے دوچار ہو گیا ہے جبکہ ایک اور صارف نے بتایا کہ ان کا فون سِری سے رابطہ قائم نہیں کر پارہا ہے۔

(تصویر: ٹوئٹر) (تصویر: ٹوئٹر)

بیٹری ٹائمنگ خراب ہونے کے علاوہ ایک صارف نے اپ ڈیٹ کے بعد ڈیوائس کے سست ہوجانے کی شکایت بھی کی۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ انہیں یقین ہے کہ تازہ ترین آئی او ایس اپ ڈیٹ نے ان کا آئی فون سست کردیا ہے۔ اس کی وجہ سے ان کا فون 20 فی صد بیٹری ہونے پر بند ہوجاتا ہے۔

(تصویر: ٹوئٹر) (تصویر: ٹوئٹر)

ایپل نے دو دن قبل ہی آئی فون 8 ڈیوائسز اور بعد کے ماڈلز میں بگز کو ٹھیک کرنے اور سیکیورٹی کو بڑھانے کی غرض سے آئی او ایس 16.4 جاری کیا تھا۔

اس کے ساتھ ایپل نے 21 نئے ایموجی بھی متعارف کرائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں