عامر کی بابراعظم پر تنقید؛ پرفارمنس میں کمی پر ہوتی ہے، وہاب

محمد یوسف انجم  جمعرات 30 مارچ 2023
مجھے نہیں لگتا کہ میدان میں محمد عامر کو اپنا جارحانہ انداز نہیں چھوڑنا نہیں چاہیے، فاسٹ بولر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

مجھے نہیں لگتا کہ میدان میں محمد عامر کو اپنا جارحانہ انداز نہیں چھوڑنا نہیں چاہیے، فاسٹ بولر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کپتان بابراعظم کو قومی اعزاز ستارہ امتیاز دینے کے فیصلے کی تعریف کردی۔

کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے انٹرویو میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ محمد عامر اس وقت بابراعظم پر تنقید کرتے ہیں جب انکی پرفارمنس میں کمی ہوتی ہے، بطور بولر مجھے نہیں لگتا کہ میدان میں انھیں اپنا جارحانہ انداز نہیں چھوڑنا نہیں چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ویسے اگر ہم بابر کے حوالے سے بات کرتے وقت مثبت سوچ کا مظاہرہ کریں تو زیادہ مناسب ہوگا، انھوں نے کم وقت میں دنیائے کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، جتنی تنقید ہوتی ہے وہ اتنی ہی زیادہ محنت کرکے اپنی کارکردگی میں نکھار لانے پر توجہ دیتے ہیں، کارکردگی میں تسلسل کی وجہ سے انھیں پوری دنیا میں سراہا جاتا ہے، یقین ہے کہ بابر کا لیجنڈز میں شمار ہوگا۔

مزید پڑھیں: بابر کی جانب گیند میچ کی گرما گرمی میں پھینکی، عامر وضاحتیں دینے لگے

وہاب ریاض نے کہا کہ جب تک فٹنس اور پرفارمنس برقرار ہے میں کرکٹ کے میدان میں نظر آؤں گا، بھارت کی کنڈیشنز کے مطابق 25 سے 30کرکٹرز کے پول کا اعلان ہوجانا چاہیے۔وہاں سینئرز کی ضرورت پڑے گی، نئے فاسٹ بولرز باصلاحیت ہیں مگر شاید میگا ایونٹ کا دباؤ برداشت نہ کرپائیں۔

قومی فاسٹ بولر نے نیوزی لینڈ سے سیریز کیلیے مضبوط پلئینگ الیون میدان میں اترنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو پہلے اے ٹیموں کے ساتھ تجربہ دلایا جائے تو بہتر ہوگا، ایک دم سے انٹرنیشنل کرکٹ کا دباؤ برداشت کرنا آسان نہیں ہوتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔