- میگا ایونٹ سے قبل پاکستانی بالنگ لائن کی تعریفیں ہونے لگیں
- مکارم اخلاق
- مستحکم ازدواجی زندگی مگر کیسے۔۔۔۔۔!
- کوہلی کو پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
- اے این ایف کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد
- ریپ کیس، لامی چینی بے گناہ ہونے کی پھر دہائی دینے لگے
- احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
- پشین میں پولیس پر فائرنگ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی
- شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، 21 زخمی
- یوٹیوبر نے دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول جہاز تیار کرلیا
- بلوچستان؛ مختلف علاقوں میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے
- واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری
- پھلوں، سبزیوں پر مشتمل غذائیں پروسٹیٹ کینسر میں مفید قرار
- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی20؛ فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
وزن گھٹانے سے دل پر اچھے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں
آکسفورڈ: زائد وزن خود درجنوں امراض کی وجہ ہے اور اب ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وزن گھٹانے سے دل پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ یہ اثرات اگلے پانچ برس تک برقرار رہتے ہیں تھوڑا وزن بڑھنے سے بھی اس پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
یہ عام بات ہے کہ وزن گھٹانے کے کچھ عرصے بعد دوبارہ وزن بڑھ جاتا ہے۔ اسی فکر میں لوگ شعوری طور پر موٹاپا کم کرنے کی کوشش نہیں کرتے۔ لیکن جامعہ آکسفورڈ میں غذائیات کی پروفیسر سوسن اے جیب نے کہا کہ اگر وزن کم کرنے کے بعد اس میں کچھ اضافہ ہو بھی جائے تو اس کے فوائد برقرار رہیں گے۔
سوسن کے مطابق وزن کم کرنے سے اگلے پانچ برس تک قلبی صحت اور ٹائپ ٹو ذیابیطس میں کمی کے امکانات برقرار رہیں گے اور یوں وزن گھٹانے کے طبی فوائد مسلم ہیں۔ سوسن اور ان کے ساتھیوں نے اپنی تحقیق ’سرکولیشن کارڈیوویسکیولرکوالٹی اینڈ آؤٹ کمز‘ نامی ریسرچ جرنل میں شائع کرائی ہیں۔
ڈاکٹر سوسن اور ان کے ساتھیوں نے 124 مطالعات کا بغور جائزہ لیا ہے جس میں اوسط 51 برس کے 50 ہزارافراد شامل تھے۔ ہر فرد کا 28 ماہ بعد فالو اپ کیا گیا۔ اس میں وزن کم کرنے کے بعد شریک افراد میں امراضِ قلب اور ذیابیطس کی جسمانی علامات (بایومارکرز) کا جائزہ لیا گیا۔
ماہرین نے 2 سے پانچ کلوگرام وزن کرنے والے افراد کا دیگر سے موازنہ کیا تو معلوم ہوا کہ ان میں مضرکولیسٹرول کم ہوا، بلڈ پریشر کم دیکھا گیا اور ایچ بی اے ون سی کی شرح بھی کم تھی۔ اس کے علاوہ امراضِ قلب کے بایومارکر بھی کم دیکھے گئے۔
ماہرین نے نوٹ کیا کہ اس عرصے میں بعض افراد کا وزن دوبارہ بڑھا لیکن ان میں وزن کم کرنے کے فوائد واضح تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔