پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے انتخابات مئی میں کروانے کیلیے سپریم کورٹ جائے گی

پی ٹی آئی کی جانب سے 6 اپریل جمعرات کو سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا میں اتنخابات کیلیے درخواست دائر کی جائے گی، ذرائع


Staff Reporter April 05, 2023
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کے انتخابات مئی میں کروانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی قیادت کو جمعرات 6 اپریل کو اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے جہاں کے پی اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ سے مئی میں انتخابات کرانے کی استدعا کی جائے گی۔

سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے وقت سابق وزیر اعلیٰ محمود خان، صوبائی صدر پی ٹی آئی پرویز خٹک، سابق گورنر شاہ فرمان، سابق اسپیکر اسد قیصر، اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی اور دیگر قائدین موجود ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں