عماد چور دروازے سے نہیں بلکہ پرفارم کرکے قومی ٹیم میں واپس آئے، راشد لطیف

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 6 اپريل 2023
عماد وسیم کے ساتھ ناانصافی ہوئی، سابق کرکٹر ۔ فوٹو: فائل

عماد وسیم کے ساتھ ناانصافی ہوئی، سابق کرکٹر ۔ فوٹو: فائل

لاہور: راشد لطیف نے کہا ہے کہ عماد وسیم چور دروازے سے نہیں بلکہ پرفارم کرکے قومی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

سابق کرکٹر راشد لطیف نے کہا ہے کہ عماد وسیم کے ساتھ ناانصافی ہوئی، آل راؤنڈر چور دروازے سے نہیں بلکہ پرفارم کرکے قومی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز میں ’’عماد وسیم‘‘ کے علاوہ کچھ نہیں، شاہد آفریدی

ان کا کہنا تھا کہ ٹاپ پلیئرز میں اختلافات ہوتے ہیں مگر میدان میں ان کی کارکردگی پر اس کا اثر دیکھنے کو نہیں ملتا،فی الحال تو بابر اعظم اور عماد وسیم میں کوئی مسئلہ نہیں، اگر کوئی ہوا تو پرفارمنس کی وجہ سے ہوگا،دونوں سمجھدار کھلاڑی ہیں، انھوں نے اپنی فرنچائزز اور پاکستان کیلیے عمدہ کارکردگی دکھائی ہے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم کی مخالفت کی وجہ سے عماد وسیم کو ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں،راشد لطیف نے ایک انٹرویو میں اسی حوالے سے اپنا ردعمل دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔