ن لیگ کی رہنما مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب پہنچ گئیں

ویب ڈیسک  منگل 11 اپريل 2023
مریم نواز اور نواز شریف سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے (فوٹو: ٹوئٹر)

مریم نواز اور نواز شریف سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے (فوٹو: ٹوئٹر)

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب پہنچ گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم نواز سعودی ائیر لائن سے جدہ روانہ ہوئیں۔ مریم نواز کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، بیٹے جنید صفدر اور بہو عائشہ سیف ، داماد راحیل، بیٹیاں مہرالنساء اور ماہ نور صفدر بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم کی چند روز میں لندن روانگی، نواز شریف کیساتھ عمرے پر جائینگی

دوسری جانب سابق وزیراعظم محمد نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچیں گے جہاں وہ بیٹی مریم نواز سے بھی ملاقات کریں گے، مریم نواز اور نواز شریف سعودی عرب میں شاہی خاندان کے خصوصی مہمان ہوں گے، نواز شریف اور مریم نواز سعودی شاہی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

نواز شریف اور مریم نواز رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ میں گزاریں گے جب کہ مریم نواز کی واپسی عید الفطر کے بعد 26 اپریل کو شیڈولڈ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔