تین خان بھارتی فلم انڈسٹری کو 500 کروڑ کماکر دینگے تینوں کی فلمیں اس سال ریلیز ہونگی

شاہ رخ خان کی فلم ’’جب تک ہے جان‘‘ عامر خان کی ’’تلاش‘‘ اور سلمان خان کی فلم ’’دبنگ ٹو‘‘ ریلیز ہوگی۔


ویب ڈیسک September 16, 2012
تینوں فلمیں صرف بھارتی باکس آفس کو ایک مہینے میں پانچ سو کروڑ کا معاوضہ کما کر دیں گی۔ فوٹو: اے ایف پی، رائٹرز

اداکار شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان باکس آفس پر اپنی نئی فلموں سے 500 کروڑ کابزنس کر کے بالی ووڈ کو مالامال کرنے کے لیے تیار ہیں۔


بالی ووڈ رپورٹ کے مطابق اس سال تینوں کی بڑی فلمیں ریلیز کی جائیں گی، شاہ رخ خان کی فلم ''جب تک ہے جان'' عامر خان کی ''تلاش'' اور سلمان خان کی فلم ''دبنگ ٹو'' ریلیز ہوگی، تینوں فلمیں صرف بھارتی باکس آفس کو ایک مہینے میں پانچ سو کروڑ کا معاوضہ کما کر دیں گی۔


بالی ووڈ پنڈتوں کے مطابق 50 کروڑ کی لاگت سے بننے والی تینوں فلمیں غیرملکی سینماگھروں میں بھی کروڑوں کا بزنس کریں گی، تینوں فلموں میں سے کوئی بھی ایک دوسرے کےمدمقابل نہیں جس کی وجہ سے یہ بالی ووڈ کے لیے بےحد منافع بخش ثابت ہو ں گی۔