فی تولہ سونا 300 روپے کے اضافے سے 49 ہزار 800 روپے ہوگیا

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 49 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر42685 روپے ہوگئی


Business Reporter April 20, 2014
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 49 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 42 ہزار 685 روپے ہوگئی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1290 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب300 روپے اور257 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

جسکے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 49800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر42685 روپے ہوگئی جبکہ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے750 روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی642.85 روپے پر مستحکم رہی ہے۔