احسان کو نیوزی لینڈ کے خلاف نہ کھلانا سمجھ سے باہر ہے، شاہدآفریدی

ایکسپریس نیوز  جمعرات 20 اپريل 2023
احسان اللہ نے شارجہ میں افغانستان کے خلاف سیریز میں بہت اچھی بولنگ کی، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

احسان اللہ نے شارجہ میں افغانستان کے خلاف سیریز میں بہت اچھی بولنگ کی، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

کراچی: سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ احسان کو نیوزی لینڈ کے خلاف نہ کھلانا سمجھ سے باہر ہے۔

سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ احسان اللہ نے شارجہ میں افغانستان کے خلاف سیریز میں بہت اچھی بولنگ کی، انھیں نیوزی لینڈ کے خلاف نہ کھلانا میری سمجھ سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احسان اللہ کو نظر انداز کرنے کیخلاف آوازیں بلند ہونے لگیں

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں، ان کے درمیان کرکٹ ہونی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔