علی نور نے ہراسانی الزامات پر ماہا علی کاظمی کو قانونی نوٹس بھجوادیا

کورٹ نوٹس میں علی نور کی جانب سے ماہا علی کاظمی کے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کیا گیا ہے


ویب ڈیسک April 21, 2023
فوٹو : فائل

پاکستان کے نامور فنکار علی نور نے گلوکارہ ماہا علی کاظمی کی طرف سے پروفیشنل مس کنڈکٹ اور ہراسانی کے الزامات پر انہیں قانونی نوٹس بھجوادیا۔

علی نور کے فرنٹ مین نے سوشل میڈیا پر ماہا علی کاظمی کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیا ہے۔

کورٹ نوٹس میں علی نور کی جانب سے ماہا علی کے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ان جھوٹے الزامات سے علی نور کی پروفیشنل ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

aaa

قانونی نوٹس میں گلوکارہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے الزامات کو واپس لے کر تین دن میں معافی مانگیں بصورت دیگر ان کے خلاف ہتک عزت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

ماہا علی کاظمی نے رواں ہفتے علی نور پر کوک اسٹوڈیو آڈیشن کے دوران پروفیشنل مس کنڈکٹ اور ورک پلیس ہراسمنٹ کے الزامات عائد کیے تھے۔

مقبول خبریں