عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں

گزشتہ کچھ دِنوں سے سوشل میڈیا پر شوبز کی اس مشہور جوڑی کی علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں


ویب ڈیسک April 23, 2023
(فوٹو؛انسٹاگرام)

پاکستان شوبز کی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

اداکارہ عروہ حسین اور فرحان حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں خوبصورت جوڑی عرصے بعد ایک ساتھ نظر آرہی ہے۔

عید الفطر کے موقع پر پوسٹ کی گئی اِن تصاویر میں عروہ نے گلابی جبکہ اُن کے شوہر فرحان سعید نے سفید رنگ کا کُرتا زیب تن کر رکھا ہے۔
" data-instgrm-version="14">






View this post on Instagram


A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)




عروہ اور فرحان کو پھر سے ایک ساتھ دیکھ کر اس جوڑی کے مداح بےحد خوش ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مشہور جوڑی کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

vff

مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین سمیت ساتھی شوبز فنکاروں نے بھی فرحان سعید اور عروہ حسین کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دِنوں سے سوشل میڈیا پر شوبز کی اس مشہور جوڑی کی علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں تاہم اب یہ افواہیں دم توڈ گئیں ہیں۔