نظروں کو دھوکا دینے والے ڈیزائن نے 60 سائیکل سواروں کو زخمی کردیا

21 افراد نے سائیکل لین کی ذمہ دار کونسل کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے


ویب ڈیسک April 27, 2023
[فائل-فوٹو]

گزشتہ سال شہر برسٹل کے قریب سائیکل سواری کیلئے بنائی گئی لین نے 60 سواروں کو زخمی کردیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کینشام ہائی اسٹریٹ پر ایک سائیکل لین نظری دھوکا پیدا کر رہی ہے اور سائیکل سواروں کو گرا کر زخمی کرنے کا موجب بن رہی ہے۔

سائیکل سواروں نے بتایا کہ لین کے ایک طرف سرمئی رنگ کا چھوٹا فٹ پاتھ ہے اور دوسری طرف سفید رنگ کی لائن بنائی گئی ہے جو بظاہر لین کا حصہ لگ رہی ہیں اور سواروں کو اس بات پر قائل کر رہی ہیں کہ سطح برابر ہے۔

123

اس حوالے سے اب تک 21 افراد نے سائیکل لین تیار کرنے والی باتھ اور نارتھ ایسٹ سمرسیٹ کونسل کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک مقامی کونسلر نے بھی خبردار کیا ہے کہ اگر لین کا ڈیزائن ٹھیک نہ کیا گیا تو اس کی وجہ سے کوئی سائیکل سوار مہلک طریقے سے بھی زخمی ہو سکتا ہے۔