پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں 500 فتوحات حاصل کرلیں

ویب ڈیسک  جمعـء 28 اپريل 2023
قومی ٹیم یہ اعزاز حاصل کرنے والی دنیا کی تیسری ٹیم ہے (فوٹو: پی سی بی)

قومی ٹیم یہ اعزاز حاصل کرنے والی دنیا کی تیسری ٹیم ہے (فوٹو: پی سی بی)

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں کامیابی سمیٹنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایک روزہ فارمیٹ میں مجموعی طور 500 مکمل کرلیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے ساتھ ہی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی کہ گرین شرٹس نے ون ڈے فارمیٹ میں 500 فتوحات حاصل کرلی ہیں، جس کے ساتھ یہ اعزاز پانے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن چکی ہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا اور بھارت پانچ، پانچ سو ون ڈے میچز جیت چکے ہیں۔ آسٹریلیا نے 978 میچز کھیل کر 594 ون ڈے انٹرنیشنلز میں کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت نے 1029 میں سے 539 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں کامیابی سمیٹی ہے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں نسیم شاہ نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

قومی ٹیم نے سب سے زیادہ میچز سری لنکا کیخلاف 92، بھارت کیخلاف 73، ویسٹ انڈیز کیخلاف 63 ون ڈے، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان نے 57 اور زمبابوے کیخلاف 54 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اسی طرح آسٹریلیا کیخلاف 34، بنگلادیش اور انگلینڈ کے خلاف 32، 32 فتوحات حاصل کررکھی ہیں۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1651660272732614656?s=20

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔